1

1 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
2 سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
3 بڑا مہربان نہایت رحم والا
4 انصاف کے دن کا حاکم
5 (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
6 ہم کو سیدھے رستے چلا
7 ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے