104

1 ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
2 جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
3 (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
4 ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
5 اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
6 وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
7 جو دلوں پر جا لپٹے گی
8 (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
9 (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں