107

1 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
2 یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
3 اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
4 تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
5 جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
6 جو ریا کاری کرتے ہیں
7 اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے