114

1 کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
2 (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
3 لوگوں کے معبود برحق کی
4 (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
5 جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
6 وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے