93

1 آفتاب کی روشنی کی قسم
2 اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
3 کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
4 اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
5 اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
6 بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
7 اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
8 اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
9 تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
10 اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
11 اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا