94

1 (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
2 اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
3 جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
4 اور تمہارا ذکر بلند کیا
5 ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
6 (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
7 تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
8 اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو