97

1 ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
2 اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
3 شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
4 اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
5 یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے