102

1 (لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
2 یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
3 دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
4 پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
5 دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
6 تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
7 پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
8 پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی