95

1 انجیر کی قسم اور زیتون کی
2 اور طور سینین کی
3 اور اس امن والے شہر کی
4 کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
5 پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
6 مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
7 تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
8 کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟